خیبر پختونخوا کے عجائب گھر اور سائٹس بند کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے عجائب گھر اور ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام سائٹس اور عجائب گھر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیبر پختونخوا (کے پی) کے ڈائریکٹر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا ہے کہ فیصلے کے تحت صوبے کے 12 عجائب گھر اور 4 سائٹس بند کی جائیں گی۔ پشاور میں 2 عجائب گھر اور سیٹھی ہاؤس کو بند کیا جائے گا۔

کے پی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر چارسدہ، مردان، صوابی، سوات، چترال، کیلاش اور بنوں کے عجائب گھر بھی بند رہیں گے۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا گندھارا فیسٹیول بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جس میں امریکہ، کوریا، اٹلی، چین، تھائی لینڈ، کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے شرکت کرنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، شوبز ستارے آگاہی مہم کا حصہ بن گئے

کالاش کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوشی بھی موجودہ صورتحال کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ 35 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب کراچی میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں