پنجاب میں کورونا وائرس: 7 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی

کورونا وائرس: ٹیسٹ کا نتیجہ صرف 10 منٹ میں

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے سات مشتبہ مریض مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مشتبہ مریض پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے اسپتالوں میں زیر نگرانی ہیں۔

ترجمان  کے مطابق کورونا کا 1 مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاؤالدین، 1 نشتر  اسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال، 1 اے آئی ایم سیالکوٹ، 1 گوجرانوالہ، 1 گجرات اور ایک گوجرہ میں زیر نگرانی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پنجاب کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اب تک صوبہ بھر کے اسپتالوں میں 96 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 89 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 10 مریضوں کو فوری کلئیر، 89 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیر جبکہ 7 کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز میں بیرون ملک سے واپس آنے والے  پانچ ہزار کے قریب افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں