اسلام آباد: کرونا وائرس وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک میں تمام تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے بعد فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی امتحانات ملتوی کردینے کا اعلان کیا ہے۔
فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امتحانات ان کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان اور نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
دریں اثناء وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) نے اسلام میں چلنے والے تمام اسکولز اور کالجز 5 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ
ایف ڈی ای نے کالجز اور اسکولز کے پرنسپلز کو لکھے گئے مراسلہ میں تاہم کہا ہے کہ اسکول اور کالج کے سربراہان بندش کے دوران انتظامی کام کے لیے درکار تدریسی و غیر تدریسی عملے کی سطح کا فیصلہ کریں گے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادروں کے سربراہان آسانی سے کام کرنے اور آئندہ کی تیاریوں کے لیے عملے کی ضرورت کے مطابق فرائض تفویض کر سکتے ہیں۔ جن عملے کی ضرورت نہیں وہ ممکنہ طور پر حاضری سے مستثنیٰ ہوں گے لیکن وہ اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے یا بیرون ممالک نہیں جائیں گے۔