کرای: کراچی ساؤتھ زون پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چھاپے کے دوران مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق گرفتار ملزم نے کراچی کے پوش علاقے کے بنگلوں میں 26 ڈکیتیاں کرچکا ہے۔ ملزم نے ڈکیتیاں کرنے کے بعد اسلام آباد میں روپوشی اختیار کر رکھی تھی۔
پولیس افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ایک ہفتے سے کوشیشں جاری تھیں۔ ملزم نےاسلام آباد میں ارسلان کےنام سے روپوشی اختیار کی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی: ہیپناٹائز کرکے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی تلاش
ایس ایس پی شیراز نذر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے بھائی اختیار بیگ چانڈیو کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔