اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل ہیں، ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واحد حکومت ہے جو ٹویٹ کے ذریعے چل رہی ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ملک میں کسی بھی مسئلے پر وزیراعظم ترجمانوں کا اجلاس بلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی
گزشتہ دنوں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنے گی، عمران خان کی حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، ہم اقتدار کی بات نہیں کرتے بلکہ گڈ گورننس کا کہتے ہیں۔
احسن اقبال نے بھی اسی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے، 2018 کا انتخاب چوری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں پکنک منانے آئی ہے، احسن اقبال
انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں پکنک منانے آئی ہے۔