کوروناوائرس سے4989 افراد ہلاک، چین کا امریکہ پر حیاتیاتی حملے کا الزام

فوٹو: فائل


کورونا وائرس سے 4 ہزار 989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 127 ملکوں کے 1 لاکھ 39ہزار افراد متاثر ہیں۔

چین میں تین ہزار ایک سو انہتر افراد چل بسے، ایران میں چار سو انتیس، اسپین میں چھیاسی، جنوبی کوریا میں چھیاسٹھ، اور فرانس میں اڑتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں چالیس، اور برطانیہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، بھارت میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے کیسز کی تعداد میں23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اٹلی میں ایک سو نواسی افراد کی ہلاکت کے ساتھ  مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی ہے۔

ایک پاکستانی شہری بھی اٹلی میں ہلاک ہوا ہے۔ اٹلی میں دکانیں اور اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں بستروں کی کمی کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے زیادہ عمر والے افراد کو آئی سی یو میں نہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد21 ہوگئی ہے اور سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چین نےامریکہ پرکورونا وائرس کے حیاتیاتی حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں امریکی فوج کا ہاتھ ہوسکتا ہے اور امریکہ کو اس کی وضاحت دینی پڑے گی۔


متعلقہ خبریں