نواب شاہ: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہٹڑی تھانے کی حدود میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خوشبو اور پولیس اہلکار سید جاوید شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان: ٹریفک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ خوشبو اور جاوید کی ایک ہفتہ قبل شادی ہوئی تھی۔ بدقسمت نوبہاتا جوڑا شادی کے بعد حیدرآباد گھومنے کے لیے گیا تھا۔
پولیس نے قانونی کارروئی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ پولیس کے مطابق ٹرالر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔