بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے 30 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان


کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 30 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے کو کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات بھی 30 مارچ تک ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ تمام فیصلوں سے متعلق گورنر بلوچستان سے مشاورت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک کورونا کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 مارچ سے 31 مارچ تک اسکولز و کالجز میں چھٹی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو خط لکھ گے، اس سلسلے میں 27 مارچ کو دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

یار محمد رند نے علماء سے اپیل کی کہ وہ مدارس بھی بند کردیں، کسی بھی اسکول نے فیصلے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔

یہ بھی جانیں: گلگت بلتستان میں کورونا کا نیا کیس آگیا

دوسری جانب گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق 31 سالہ شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کا تعلق شگر کے علاقے سے ہے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے 130 آئی سو لیشن رومز قائم کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں