سحر انگیز آواز کے مالک عاطف اسلم نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں

سحر انگیز آواز کے مالک عاطف اسلم نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں

اسلام آباد: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ عاطف اسلم آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اپنی سریلی اور سحرانگیز آواز سے دیوانہ بنالینے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 جو وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔

1995 میں عاطف اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے اور ڈویژنل پبلک اسکول میں داخلہ لیا اور میٹرک کے بعد ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

Image result for Atif aslam

کالج کے زمانے سے ہی عاطف اسلم کو گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔

عاطف نے گانے ’عادت‘ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بچپن میں کرکٹر بننا چاہتا تھا، گلوکار نہیں،عاطف اسلم

جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم ریلیز ہوئی جس نے ان کی شہرت کو دوام بخشا۔

معروف گلوکار نے بالی ووڈ میں پس پردہ گلوکاری کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا سکہ منوایا۔ انہوں نے پس پردہ گلوکاری سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا اور وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

Image result for Atif aslam

عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں جینا جینا، بھیگی یادیں، احساس، ماہی وے، تُو جانے نہ اور مشہور قوالی تاج دارِ حرم شامل ہیں۔

پاکستان کے اس جوان گلوکار نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ اداکاری کو جوہر بھی دکھائے۔ انہوں نے پاکستانی فلم بول میں اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اہم کردار نبھایا جسے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔


متعلقہ خبریں