’کورونا وائرس جرمنی کی 70 فیصد آبادی کو متاثر کرسکتا ہے‘


برلن:  چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس جوں جوں یورپ اور دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، جرمن وائس چانسلر انجیلا مارکل نے خبردار کیا ہے کہ اس سے جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جان لیوا کورونا وائرس نے یورپ میں پنجے گاڑ دیے ہیں تاہم اس کے پھیلاو سے بچنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً ایک بیس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی 4200 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سب سے زیادہ چین میں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

یورپ میں کورونا وائرس سے اٹلی اور فرانس سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 سے بڑھ گئی ہے۔  پورے یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے زیادہ 10 ہزار اٹلی میں متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے  ہنگامی اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ ایک کورونا مریض مکمل صحتیاب ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں