پی آئی اے کا کوئٹہ سے گوادر پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

یو اے ای نے پاکستان سمیت 4 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی ائر لائن پی آئی اے نے کوئٹہ سے گوادر کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ائر لائن نے گوادر کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔ کوئٹہ سے گوادر کے لیے 31 مارچ سے پروازیں شروع کی جائیں گی ہفتے میں دو پروازیں کوئٹہ سے گوادر آپریٹ کی جائیں گی۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں منگل اور جمعرات کو دوپہر 12 بجے کوئٹہ سے گوادر روانہ ہوں گی جبکہ منگل اور جمعرات کو دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر پرواز گوادر سے کوئٹہ کے لیے روانہ کی جائیں گی۔

گوادر ائر ہورٹ انتظامیہ نے فلائیٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیے۔ کوئٹہ گوادر کے لیے پروازیں شروع ہونے سے مسافروں کے ساتھ سیاحت اور تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے: غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع

اس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے پی آئی اے نے 15 مارچ تک عمرہ زائرین کے سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بزنس ویزے کے حامل پاکستانی افراد دمام اور ریاض کا سفر کرنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر فون کرکے رابطہ ضرور کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔


متعلقہ خبریں