کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا بڑا وار،بینک سے جمع پونجی لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے بندوق کی نوک پر شہری یونس تنولی سے 22 لاکھ روپے چھین لیے۔ پولیس نے واقع کامقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو لکھوائے گیے مقدمے میں اسٹیٹ ایجنٹ یونس تنولی نے کہا ہے کہ تین مسلح ملزموں نے بینک کے باہر لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کراچی: فیڈرل بی ایریا میں واردات، فیملی قیمتی اشیاء سے محروم
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا نے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بھی کورنگی میں ہی بینک سے واپسی پر شہری سے لاکھوں روپے لوٹے گئے تھے۔