21 جامعات کی انجینئرنگ کے شعبے میں جاری ہونے والی ڈگریاں جعلی قرار

اپوزیشن کی مخالفت، حکومت کے نیب سمیت 6 آرڈیننس واپس

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ملک بھر کی 21 جامعات اور کالجز کی انجینئرنگ کے شعبے میں جاری ہونے والی ڈگریوں کو جعلی اور غیر مستند قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق انجینئرنگ کے شعبے میں جعلی ڈگریوں کا معاملہ ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پہنچ گیا جہاں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تفصیلات پیش کر دی ہیں۔

16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلیں، لائسنس معطل

اس ضمن میں قومی اسمبلی میں پیش دستاویزات کے مطابق 2013 سے اب تک ملک بھر کے 21 اداروں کی ڈگریاں غیر مستند قرار دی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہےکہ غیر مستند ڈگریاں جاری کرنے والوں اداروں میں پنجاب کی گیارہ جامعات اور کالجز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کی پانچ،  آزاد کشمیر کی چار،  اسلام آباد کی تین اور گلگت بلتستان کی ایک جامعہ کی انجینئرنگ ڈگری غیر مستند ہے۔


متعلقہ خبریں