امریکی وزیردفاع کا دورہ پاکستان کا امکان


اسلام آباد: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے پاکستان آمد کا امکان ہے، اپنے دورہ میں وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے دورہ پاکستان کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں ہونے والی ملاقات پر پیشرفت کا جائزہ لینا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک ایسپر کی ملاقاتوں کے دوران پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اور جامع بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ دفوعی تعاون کا جائزہ لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: عمران، مودی چاہیں گے تو کشمیر پر ثالثی ہوگی، ٹرمپ

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں امریکہ کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس گئی تھیں۔

اپنے دورہ پاکستان کے دوران ایلس ویلز نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں پاک امریکہ دوطرفہ امور اور اقتصادی شراکت داری پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی  ایلس ویلز سے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ نے امریکا سے تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں