ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اپنی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بطور حزب اختلاف اپنی ہی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

تبدیلی ضروری ہو چکی، تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بات کا اظہار پی ایم ایل (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اراکین کو معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں کے متعلق بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہم پارلیمنٹ میں مؤثر کردار ادا نہیں کرپارہے ہیں۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے اعتراف کیا کہ پہلی مرتبہ عوام حزب اختلاف کی جانب دیکھ رہی ہے مگر ہم کچھ کر نہیں رہے ہیں۔

آٹا، چینی بحران: ن لیگ کا ایف آئی اے رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں عوام کی توقعات کے مطابق آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے تمام شرکائے اجلاس پر زور دیا کہ تمام اراکین آگے بڑھیں اور عوام مسائل کو اجاگر کریں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سینئر نائب صدر پی ایم ایل (ن) شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ قومی ڈائیلاگ کیے بغیر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹا نہیں جا سکتا ہے۔

نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کر دی، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ قومی ڈائیلاگ کیے بغیر نئے انتخابات کرانے سے بھی مسائل حل نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں