اسلام آباد: عورت آزادی مارچ سے ایک شخص گرفتار


اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جاری عورت آزادی مارچ سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے صحافی کے سوال پر بتایا کہ وہ خواتین مارچ میں برقعہ پہن کر فاٹا کی خواتین کی نمائندگی کر رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کا نام عثمان ہے جس کہنا ہے کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آ سکتیں اس لئے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ ضرور ہونا چاہیئے، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق عورت مارچ کے شرکاء پر مذہبی جماعت کے کارکنان نے پتھراؤ کیا ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں بعدازاں پولیس کی اضافی نفری طلب کرنے پر پتھراؤ رک گیا۔

خیال رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں میں خواتین اپنے حقوق کے لیے عورت مارچ کر رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا عالمی دن مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے اور ہمارے پیغمبر نے بھی خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیا۔


متعلقہ خبریں