اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے دو مسافروں کو جعلی دستاویز پر سفر کرنے سے روک دیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اظہر اور ثنااللہ پرواز ای کے 613 سے جعلی سفری دستاویز پر دبئی جارہے تھے۔ دوران امیگریشن مسافروں کی سفری دستاویزات جعلی نکلا آئیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کے پیکٹوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی تھی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس:ماسکوں پر اندھی کمائی کا آغاز، ایک خدا ترس نے مفت تقسیم شروع کردی
کورونا وائرس کے پیش نظر سرجیکل ماسکوں کی برآمدات پہ پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ اندرون ملک ناجائز منافع خوری میں ملوث بدعنوان عناصر کے خلاف بھی انتظامیہ اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ادارے سخت کارروائی کررہے ہیں۔
کارروائیوں کا آغاز ساتھ شہریوں کی جانب سے کی جانے والی ان شکایات کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ معمولی قیمت والے ماسکوں کی دستیابی نہ صرف شہریوں کے لیے مسئلہ بن گئی ہے بلکہ درجنوں مقامات پر ہوشربا قیمتوں کی ادائیگی کے بعد ان کی فراہمی ممکن ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: فیس ماسک ذخیرہ کرنے والے خدا کا خوف کریں، فخر عالم
ہم نیوز کے مطابق شیخ محمد گلفام نامی مسافر چائنہ ایئر لائن کی پرواز CA-946 سے بیجنگ جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تو اس کے سامان کی تلاشی پر سرجیکل ماسک کے 12 پیکٹس برآمد ہوئے۔
ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے مسافر کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔