صحافی عزیز میمن قتل کیس، جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

صحافی عزیز میمن کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

کراچی: سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے قتل پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)  کے سربراہ کو تبدیل کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد رینج  ولی اللہ دل کو جےآئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا تھا اور جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پولیس، اسپیشل براچ، انٹیلی بیورو  کے علاوہ آئی ایس آئی کے نمائندہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر تحسین میمن اور ڈاکٹر زاہد شیخ کے دستخط سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صحافی عزیر میمن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ سندھ پولیس نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے بیان دیا تھا کہ صحافی کی موت طبعی تھی۔ عزیزمیمن کے بھائی انجینئر حفیظ میمن نے اسٹینڈنگ کمیٹی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی عزیز میمن قتل کیس کی رپورٹ ان کے بھائی نے مسترد کردی

انجینئرحفیظ میمن کا مؤقف تھا کہ  قتل کی انکوائری دو اضلاع میں تقسیم ہو کر کی جارہی ہے۔ حفیظ میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بھائی اور صحافی عزیز میمن کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔  نعش نہر سے ملی تھی اور پورے شہر نے دیکھا تھا کہ وہ موت طبعی نہیں تھی۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے جو سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی۔


متعلقہ خبریں