چمن میں دھماکہ، تحصیلدار رسالدار سمیت 8 افراد زخمی


کوئٹہ : چمن میں تاج روڈ پر چمن لیویز جیل کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں تحصیلدار رسالدار سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ رسالدار میجر عبدالرازق ترین کی گاڑی پر ہوا، جس میں وہ زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

لیوئز ذرائع کے مطابق تاج روڑ پر گشت کے دوران گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ مکمل سیل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کاکام جاری ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں