انوکھی شادی: نوٹ اکٹھے کرنے کے لیے لوگ جال لے کر پہنچ گئے


مڈی بہاؤالدین : تاجر کے بیٹے کی شادی میں منچلوں نے چھتوں سے لاکھوں روپے نچھاور کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق عدیل نامی نوجوان کی بارات مقامی میرج ہال پہنچی تو باراتیوں نے چھت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کردی اور چند منٹوں میں لاکھوں روپے ہوا میں اڑا دیے۔

اس موقع پر نوٹ سمیٹنے والے غریب لوگوں کی بھاری تعداد بھی پہنچ گئی اور بڑے بڑے جال لیکر نوٹ زمین پر آنے سے پہلے ہیں سمیٹتے رہے۔

مقامی تاجر کے بیٹے کی بارات گوڑھا روڈ پر میرج ہال میں گئی تھی، شدید رش کے باعث سٹرک بلاک رہیں۔

مزید پڑھیں : انوکھی شادی، باراتیوں نے نوٹوں کے ساتھ موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردیں

یاد رہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں جیٹھیکے میں بھی ایسا ہی انوکھا واقعہ ہوا تھا جس میں باراتیوں نے نوٹوں کی برسات کے ساتھ موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردی تھیں۔

باراتیوں کا جوش و خروش دیکھ کر سسرالیوں نے بھی جہیز میں دو دو اونٹ، گائے، بکریاں، مرغیاں، مویشی سمیت پانچ موٹرسائکلیں اور عمرے کے ٹکٹ دے دیے۔

اس انوکھی شادی کے سوشل میڈیا پر کئی روز چرچے ہوتے رہے۔


متعلقہ خبریں