میں شہباز شریف کا دوست ہوں جو کہتے ہیں میری بیماری میری مرضی، شیخ رشید


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں شہباز شریف کا دوست ہوں جو کہتے ہیں کہ میری بیماری میری مرضی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دال پنجاب میں بلاول بھٹو کے ہاتھوں نہیں گل سکتی یہ غیرت مندوں اور مردوں کا علاقہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو سیلیکٹڈ چیئرمین قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قمرالزمان کائرہ، اعتراز احسن، لطیف کھوسہ جیسے پائے کے سیاستدانوں کے ہوتے وہ اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھتے ہیں۔

مافیا سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم عمران خان اسی ماہ چینی اور آٹے کے مافیا کو شکنجے میں لیں گے تاہم وہ مافیا کون ہیں اور کون نہیں یہ میں نہیں جانتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر عمران خان کی کوئی کمزور پالیسی نہیں ہے اور نہ ہی کچھ نیا ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھبی پڑھیں شہبازشریف ڈبل شاہ نہ بنیں نہ ہی ڈبل گیم کریں، شیخ رشید احمد

شیخ رشید نے ریلوے میں حادثات کی بڑی وجہ پرانے ریلوے ٹریک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثوں کا واحد حل ایم ایل ون ہے اور یہ ایم ایل ون میری زندگی کا مشن ہے۔ اس پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہو گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  بھرتیوں کی نئی پالیسی منگل کو کابینہ میں آئے گی، گزشتہ سال کی نسبت 3 ارب روپیہ مسافر اور مال بردار ٹرین میں زیادہ کما رہے ہیں۔ کھانے کی بھی پالیسی دینے جا رہے ہیں جو 72 سالوں میں نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم

انہوں نے کہا کہ بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کے لیے 25 فیصد چھوٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ 9 ٹرینیں نجی کمپنیوں کو دینے جا رہے ہیں اس کے علاوہ فری ٹریک پالیسی بھی دینے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی اپنے انجن اور بوگیاں لاکر اپنی ٹرین چلا سکتی ہے تاہم ہم ٹریک کا کرایہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں