وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے میں گندم کے بحران پر قابو پالنے کا دعویٰ


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے سندھ میں گندم کے بحران پر قابو پالیا ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ کوئٹہ آمد کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

تفصیل پڑھیں: ’مراد علی شاہ اندر جاکر وہی کریں گے جو باہر کررہے ہیں‘

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کے تدارک کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، کوشش ہے کہ ملک سے کورونا وائرس کا جلد از جلد تدارک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے خطرے پر وزیر اعلی بلوچستان سے رابطہ کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی لیڈر شپ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بلوچستان کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی کوشاں ہے، بلوچستان کے سارے وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس، عوام اور فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

تفصیل پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا ہنگامہ کرنے والے 28 افسران کو گرفتار کرنے کا حکم

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر اور گڈو بحران پر پورا پانی دیا جائے تب بلوچستان کو بھی پانی فراہم کیا جا سکے گا، جب تک پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوگی پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب تک 1991 کے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا سندھ، بلوچستان کے پانی کا مسئلہ یوں ہی جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں