راولپنڈی: پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو دو سال کے لیے ٹیم کا کوچ تعینات کر دیا ہے جبکہ وہاب ریاض کو زلمی کی کپتانی سونپ دی گئی ہے۔
باؤلنگ کوچ محمد اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے نو منتخب ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اس عہدے کے لیے میرا انتخاب کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہاب ریاض آئندہ میچز کے لئے ٹیم کے کپتان ہوں گے بطور کھلاڑی ہر لمحہ چیلنج سے بھرپور رہا۔
مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی 23 مارچ کو پاکستان کے اعزازی شہری بن جائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے بھی کہا ہمیشہ ٹیم کے لئے اچھا کھیلیں اور خود بھی ٹیم کے لئے ہمیشہ اچھا کھیلنے کی کوشش کی۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے پوچھا جاتا ہے آپ کا بہترین کوچ کون رہا میرا جواب ہوتا ہے محمد اکرم۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس خود کو ٹیم میں منتخب کرنے کا بھی اختیار ہے تاہم اب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آتا دیکھنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں اب کچھ الگ کردار ادا کروں ، ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک کھلاڑی کے طور پر تبدیلیاں بہت مشکل ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکہ، عمر اکمل پی ایس ایل سے باہر
ڈیرن سیمی نے کہا کہ جب نائب کپتان تھا تب بھی اور کپتان رہا تب بھی اپنے کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اس دورا ن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے لیے اثاثہ ہیں، آج سے وہ دو سال کے لیے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی بطور کپتان خدمات شاندار ہیں، ان کے ساتھ پاکستانی محبت کرتے ہیں، وہ ہیڈ کوچ کم پلئیر کے طور پر کام کریں گے۔