لاہور: چلڈرن اسپتال کے لانڈری سیکشن میں لگی گئی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوفے میں آگ لگنے کی وجہ سے دھواں زیادہ ہوا جہاں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بچوں کے اسپتال میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچی جاں بحق
واضح رہے آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
یاد رہے رواں سال کے آغاز پر کراچی کے ادارہ برائے امراض اطفال میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔
محکمہ صحت سندھ نے تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی سے کراچی میں بچوں کے اسپتال میں آگ لگی تاہم ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) میں آگ لگنے کے واقعہ کو ڈائریکٹر اسپتال نے حادثہ قرار دے کر جاں چھڑا لی اور کہا کہ انکیوبیٹر میں آکسیجن ہوتی ہے جس کی وجہ سے آگ لگی۔
این آئی سی ایچ کے آئی سی یو لگنے والی آگ نے بچے کے انکیوبیٹر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے انکیوبیٹر میں موجود 4 دن کی بچی موت کے منہ میں چلی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے والدین کے ساتھ اظہار تاسف کر کے خود کو ذمہ داری سے مبرا قرار دے دیا لیکن آگ کو روکنے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو کے 6 کیسز کی تصدیق
محکمہ صحت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا سربراہ اسپیشل سیکرٹری ایڈمن محکمہ صحت کو بنایا گیا ہے۔ کمیٹی کو 3 روز میں واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔