لاہور: لاہور میں نجی اکیڈمی کے واش روم سے طالب علم کی لاش ملی ہے، نوجوان سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔
مسلم ٹاؤن کی نجی اکیڈمی سے ملنے والی لاش کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو نواں کوٹ کا رہائشی تھا اور گزشتہ رات سے لاپتہ تھا۔ آج جب اکیڈمی کھولی گئی تو اس کے واش روم میں نوجوان کی لاش موجود تھی۔
پولیس کے مطابق متوفی نعیم کے جسم پر کوئی تشدد کا نشان موجود نہیں ہے تاہم مقتول کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
چار روز قبل لاہور کے علاقے شاہدرہ سے بھی 10 سالہ بچے تنزیل کی تشدد زدہ لاش ہمسایہ خاتون کے گھر میں موجود صندوق سے ملی تھی اور اہلخانہ کا کہنا تھا کہ تنزیل ہمسائے کے گھر سے چھوٹی بہن کے کھلونے واپس لینے گیا تھا مگر واپس نہیں آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تنزیل کی لاش 12 گھنٹے بعد زینب نامی خاتون کے گھر سے برآمد ہوئی تھی اور اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی: صادق آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ 10 سالہ تنزیل نے کچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی اور ملزمہ سے قتل اور اغوا بابت تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں جناح اسپتال میں لائی جانے والی 2 نوجوان لاشوں کا معمہ حل ہو گیا
ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر مردہ خانے کی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ تنزیل کے جسم سے نمونہ لے کر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھی بھجوائے جائیں گے۔ رپورٹ کے بعد پتا چلے گا کہ بچے کو کیسے قتل کیا گیا۔