اسلام آباد: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے ملک کا قائد قرار دیا ہے۔
انہوں نے یہ فقرہ وزیراعظم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود ایک پیغام کے جواب میں لکھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان میں موجود اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق اہم بیان دیا، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ان سب عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ ہماری اقلیتوں کو نشانہ نہ بنائیں کیونکہ ایسا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اکثریت کے مساوی مقام حاصل ہے۔
اس ٹویٹ کے جواب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے فخریہ انداز میں جواب دیا کہ میں باآواز بلند یہ کہتی ہوں کہ یہ ہے میرے ملک کا قائد، شکریہ۔
This is MY Pakistan’s leader!!! Say it loud and clear. Thank you @ImranKhanPTI 🇵🇰 https://t.co/jH1UHnM4yx
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 26, 2020
اس ٹویٹ کے جواب میں ماہرہ کے بھارتی مداح میدان میں آئے اور انہوں نے ماہرہ کو کہا کہ آپ کا بھارتی فین ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں آپ کے ہر بیان سے اتفاق کروں گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ اس وقت کہاں تھیں جب پاکستان کی اقلیتی خواتین کی جبری شادیاں کرائی جا رہی تھیں۔
اس ٹویٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ کو مجھ سے عدم اتفاق کا مکمل حق حاصل ہے، جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو میرا جواب یہ ہے کہ میں ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی رہی ہوں۔
You have all the right to disagree with me. And to answer your question- I am always there raising my voice, whether it is a minority atrocity or something else I feel strongly about. This isn’t abt India vs Pakistan. It’s humanity vs fascist politics. 🙏🏼 peace for both nations. https://t.co/IHPsp3y6ip
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 26, 2020
انہوں نے کہا کہ چاہے اقلیتوں پر ظلم ہو یا کچھ اور ہو، میں ہمیشہ اس معاملے میں شدید ردعمل دیتی ہوں۔
ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید وضاحت کی کہ یہ بات بھارت اور پاکستان کی نہیں بلکہ یہ انسانیت بمقابلہ فاشسٹ سیاست کا ذکر ہے۔
آخر میں انہوں نے دونوں اقوام کے لیے امن کی خواہش کا اظہار کیا۔