کورونا وائرس، ایرانی سرحد کی بندش، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

LPG

38 روپے سے زائد اضافہ،پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے بعد عوام پر پھر بجلیاں گرادی گئیں


اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملک میں ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 500 جبکہ کمرشل سلنڈر دو ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے یومیہ ایک ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، فراہمی بند ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی جانیں: تفتان بارڈر تک چلنے والی چار ٹرینیں معطل

سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرز پاک ایران سرحد پر پھنس گئے ہیں اور ملک میں یل پی جی بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی سیکٹر کیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے  صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشنز پر غور کرے۔

دوسری جانب معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے پاکستان میں موذی وائرس سے ہلاکتوں کو چھپانے کے تاثر کو رد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس کے سبب عالمی سطح پر معاشی تباہی کا خدشہ

ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پر ایران، چین اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ ہوتی ہے۔

ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سو بستروں پر مشتمل خیمہ نما اسپتال نے تفتان میں کام شروع کر دیا ہے۔

پاک ایران بارڈر چوتھے روز بھی بند ہے تاہم پاکستان میں پھنسے درجنوں کنٹینرز کو ایران جانے کی اجازت دی گئی۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دو مارچ کو 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے۔

ادھر حکام کے مطابق چین سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس کورونا سے چین میں ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 718 ہو گئی جبکہ اب تک 78 ہزار 190 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

چینی حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 29 ہزار 775 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جنوبی کوریا میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہو گئی۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 764 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 997 تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں