سندھ میں نئے محتسب اعلیٰ کی تعیناتی کر دی گئی

سندھ میں نئے محتسب اعلیٰ کی تعیناتی کر دی گئی

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ حکومت نے اعجاز علی خان کو نیا محتسب اعلیٰ تعینات کر دیا۔

سندھ حکومت نے خاموشی سے محتسب اعلیٰ کو تبدیل کرنے کے بعد گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اعجاز علی خان کو نیا محتسب اعلیٰ تعینات کر دیا جس کی باقاعدہ تصدیق ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کر دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نئے محتسب اعلیٰ سندھ سے حلف لیں گے اور حلف برداری کی تقریب 24 فروری کی شام کو گورنر ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محتسب اعلیٰ کا عہدہ 3 فروری 2020 سے خالی تھا اور محتسب اعلیٰ سندھ کی تقرری کا اختیار گورنر سندھ کے پاس تھا لیکن سندھ حکومت نے 9 فروری 2020 کو محتسب اعلیٰ سندھ کی تقرری کا اختیار گورنر سندھ سے واپس لے کر وزیر اعلیٰ سندھ کو دے دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے مشاورت کے بعد ہی محتسب اعلیٰ کی تعینانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حج درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان

9 فروری کو سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر سندھ نے ترمیمی بل پر 10 دن گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اس لیے گورنر کے جواب نہ دینے پر بل کو منظور سمجھا جائے۔ نوٹیفکیشن میں ترمیمی ایکٹ کو فوری جاری کرنے کے احکامات بھی دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں

اس سے قبل سندھ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کا بھی مسئلہ رہا جس میں سندھ اور وفاق ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے تاہم وفاق نے سندھ حکومت کے زور پر آئی جی سندھ کو تبدیل تو کر دیا لیکن نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں