وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں، منظور وسان

فوٹو: فائل


خیر پور: پیپلز پارٹی رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے نئی پیش گوئی کی کہ رواں سال 2020 میں وزیر اعظم عمران خان خود وزارت عظمیٰ سے مستعفیٰ ہو کر اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں 2020 میں نئے انتخابات دیکھ رہا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور اب عوام مہنگائی سے بیزار ہو چکی ہے۔ گھی، دودھ، چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے حکومت کی نااہلی نظر آ رہی ہے۔

منظور وسان نے یقین دہانی کرائی کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اور صحافی عزیز میمن کے قتل کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں گی۔ آئی جی سندھ پولیس اور ایس ایس پیز وفاق کی مرضی کے ہیں لیکن اس کے باوجود قاتل گرفتار نہ ہو سکے جس سے پولیس کی نااہلی واضح ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی، ن لیگ گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا،فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں نعرے لگانے والے اور ان کے اتحادی اب دور بھاگ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے پاؤں سے سیڑھی نکلنے والی ہے اور وہ عنقریب استعفیٰ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اپنے مقصد کا فیصلہ کر کےساری کشتیاں جلا دیں، عمران خان


متعلقہ خبریں