صوبے میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، محمود خان


صوابی:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ اسکولوں کے برابر لائے گے۔ 

خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں پانچ سال حکومت کی تو عوام نے ہمیں ووٹ دیکر پورے ملک کی حکومت دی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر کا اپنے صوبے میں کرپشن کا اعتراف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ  ملک پر تیس سال حکومت کرنے والے آج  ہم پر تنقید کرتے ہیں۔ گزشتہ حکومتوں نے غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم غریب عوام کے لیے کوئی کام کرتے ہیں تو یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ عمران خان سے جب بھی ملتا ہوں تو وہ کہتے ہیں محمود خان صبح اٹھتے وقت عوام کا سوچا کرو۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلا وزیراعلیٰ ہوں جنہیں سابقہ فاٹا کی حکومت بھی ملی۔ ہم نے قبائلی اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کیے ہیں اور مزید کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قبائلی اضلاع میں علم کی شمع جلانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع  کے خاصہ داروں کو ہم نے پولیس میں ضم کیا، اب ان اضلاع میں امن قائم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سی پیک سے اس صوبے کے عوام کو روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ سی پیک میں پہلے ہمیں ایک دو پراجیکٹ دیے گئے لیکن اب ہم نے اس صوبے کے عوام کے لیے بہت سے پراجیکٹ شامل کیے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ ہم صوبے میں اپنی بجلی بنا رہے ہیں اور یہ بجلی کارخانوں کو بھی دینگے۔  7 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی ہم صوبے کی انڈسٹریز کو دینگے۔ آئندہ سالوں میں صوبہ بہت زیادہ ترقی کرے گا


متعلقہ خبریں