‘فہد مصطفیٰ مقاماتِ مقدسہ کا احترام کریں‘

اداکار فہد مصطفیٰ کا وزیر اعظم پر طنز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار فہد مصطفیٰ ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں اور صارفین کی جانب سے انہیں مقدس مقامات کا احترام کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

عمرے اور حج کی ادائیگی کے دوران قریباً تمام اداکار ہی اپنی تصویریں مداحوں سے شیئر کرتے ہیں اور نیک تمنائیں اور مبارکباد وصول کرتے ہیں۔ فنکاروں کی جانب سے مقامات مقدسہ پر لی گئیں اپنی تصاویر شیئر کرنا اب ٹرینڈ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کو انمول تحفہ مل گیا

ہوا کچھ یوں کہ فہد مصطفیٰ نے گزشتہ روز خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ایک تصویر لی اور اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اداکار کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی وہیں زیادہ تر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

فہد مصطفیٰ مقاماتِ مقدسہ کا احترام کریں، سوشل میڈیا صارفین

لوگوں نے فہد مصطفیٰ کے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ فہد عبادت کے نہیں فوٹو شوٹ کے مقصد سے وہاں گئے ہیں۔

زایان نامی صارف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دیں، یہ مقدس مقام ہے مہربانی فرما کر تھوڑی عاجزی کا مظاہرہ کریں۔

‘فہد مصطفیٰ مقاماتِ مقدسہ کا احترام کریں‘

عائشہ حیدر نے لکھا کہ ایسا لگ نہیں رہا کہ فہد عمرہ کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ وہ عمرہ کر چکے ہیں اور اب ’فوٹو شوٹ‘ کی باری ہے۔

سارہ جی نامی صارف نے لکھا کہ فہد آپ مکہ شریف چھٹیاں منانے نہیں بلکہ روحانی سفر پر گئے ہیں لہٰذا مہربانی فرما کر فوٹو شوٹ کرانا اور سیلفیاں لینا بند کریں۔

علی شیخ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی حکومت کو مکہ، مدینہ اور دیگر مقامات مقدسہ پر تصویریں بنوانے پر پابندی لگا دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں