پاک فوج کے شہید سپاہی امتیاز علی، مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاک فوج کے شہید سپاہی امتیاز علی، مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نوشہرہ: پاک فوج کے شہید سپاہی امتیاز علی کی نماز جنازہ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید سپاہی کومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

ایل او سی: بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

بھارتی افواج کی جانب سے گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں سپاہی امتیاز علی نے جام شہادت نوش کرلیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق شہید سپاہی کی نماز جنازہ آبائی علاقے چوکی درب، پبی، نوشہرہ میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران سمیت علاقہ عمائدین اور عزیز و رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہید سپاہی کے جسد خاکی کو پاک فوج  کے دستے نے سلامی پیش کی اورقبرپہ پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید، خاتون زخمی

پاک فوج کے سپاہی امتیاز علی نے گزشتہ روز اپنی جان اس وقت مادر وطن کے دفاع پہ نچھاور کی تھی جب بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔

بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے کیانی سیکٹر پہ بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا تھا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ایل او سی: بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ، چار افراد زخمی

بھارتی افواج تسلسل کے ساتھ ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان شہید و زخمی ہوتے ہیں۔ بھارت کی افواج فائرنگ کا نشانہ شہری آبادی کو بھی بناتی ہے جو صریحاً عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کے مترادف ہے لیکن افسوس پاکستان کی جانب سے توجہ مبذول کرائے جانے کے باوجود عالمی برادری اس ضمن میں تاحال بھارت پر درکار دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں