عمران خان اور جنرل باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقاتیں

عمران خان اور جنرل باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقاتیں

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی امن زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے جس میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں: طالبان، زلمے خلیل زاد سے ملاقات پر آمادہ

ہم نیوز کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی امن زلمے خلیل زاد ایک ایسے وقت میں اسلام آباد کے دورے پر پہنچے ہیں جب امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے قوی امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

عالمی خبررساں اداروں کے مطابق امریکہ اور طالبان سات دنوں کے لیے ابتدائی طور پر جنگ بندی پہ متفق بھی ہو چکے ہیں۔

مہاجرین کی واپسی تک سرحد پار دہشتگردی روکنا مشکل، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

طالبان سے مذاکرات میں ناکامی کی وضاحت کیلئے زلمے خلیل زاد امریکی کانگریس میں طلب

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکورٹی پر بات چیت کی گئی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


متعلقہ خبریں