چیئرمین ایف بی آر کے لیے نیا شخص لائیں گے، عمران خان

'تحریک انصاف حکومت کے خلاف لندن پلان بن رہا ہے'

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر کے لیے موزوں شخص لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبر زیدی میری درخواست پر صرف چھ ماہ کے لیے آئے تھے۔

حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی شدید بیمارہیں، بطور چیئرمین ایف بی آرکے لیے نیا بندہ لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضع کردیا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ اور رضا باقر کے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ تبدیل نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے واضع کردیا کہ گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ جہانگیر ترین کا حالیہ آٹا بحران میں کوئی کردار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: غریب، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو منظم اور متحد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ذارئع کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس مییں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء بھی شریک ہوئے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی معاشی ٹیم نے اجلاس کو مہنگائی کے اعدادوشمار اور حکمت عملی پر بریفنگ دی اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مہنگائی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ترجمانوں کو گائیڈ لائن دے دی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی حکومت کیلئے خطرہ ہے، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی روشنی ڈالی گئی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال میں میڈیا پر حکومتی بیانیہ کی موثر آگاہی کا جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں