اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح پاکستان کی عوام خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔
یہ بات وزیراعظم نے حکومتی معاشی کے اجلاس کے دوران کہی جس کے دوران ٹیم نے عمران خان کو اس سلسلے میں تجاویز پیش کیں۔
مزید پڑھیں: منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم
اجلاس میں عوام کے لئے اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کل کابینہ کے اجلاس میں بڑے اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل دعوؤں کے برعکس پاکستان تحریک انصاف حکومت میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی جانیں: آئی ایم ایف پاکستان کے ٹیکس وصولیوں سے ناخوش
اس حوالے سے حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ اپنے ہی وزراء کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اتحادی بھی ناراض ہیں۔
صورت حال کے پیش نظر گزشتہ روز وزیراعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔
مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2020
انہوں نے اعلان کیا کہ منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ منگل یعنی کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے دوران اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔