دنیا بھر میں معتبر ترین تصور کیے جانے والے آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں منعقد کی گئی۔
ڈوبلی تھیٹر میں منعقد ہونے والے 92ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں جہاں شوبز کے جھلملاتے ستاروں نے رونق بڑھائی وہیں اپنی محنت اور لگن کا ثمر پانے والے فنکاروں کی جانب سے جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
2020 میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کون کون کامیاب رہا، آئیے جانتے ہیں۔
بہترین اداکار
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’جوکر‘ میں اداکاری کے لیے جیکوئن فیونکس کے نام رہا۔
بہترین اداکارہ
2020 آسکر کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ زیلویگر نے اپنے نام کر لیا۔
بہترین معاون اداکار
بہترین معاون اداکار کا اکیڈی ایوارڈ ونس اپ آن اے ٹائم ان ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے بریڈ پٹ کے نام رہا۔
بہترین ہدایتکار
آسکر 2020 میں بہترین ہدایت کار کا خطاب جنوبی کوریا کی فلم پیرا سائٹ کے بونگ جون کے نام رہا۔
بہترین فلم
2019 کی بہترین فلم کا ایوارڈ جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ کے نام رہا۔
بہترین اینی میٹڈ فلم
بہترین اینی میٹڈ فلم کی کیٹیگری میں ٹوائے اسٹوری فورکامیاب قرار پائی۔
بہترین دستاویزی فلم
آسکر 2020 کا بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ امریک فیکٹری‘ کے نام رہا۔
مجموعی طور پر آسکر 2020 کا میلہ جنوبی کوریائی فلم پیراسائیٹ کے نام رہا۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تقریب کا کوئی میزبان نہیں تھا تاہم ٹام ہینکس، نتالی پورٹ مین اور آسکر ایزک جیسی تقریباً 40 شخصیات تقریب چلاتی رہیں۔