کاغذات نامزدگی میں تضاد، الیکشن کمیشن کا بلاول کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کو مکمل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹر شیراز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

انہوں نے دلائل دیئے کہ بلاول بھٹو ملک سے باہر ہیں، دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔

مزید پڑھیں: تحفے میں ملنے والی جائیدادیں:الیکشن کمشن کا بلاول کو آخری نوٹس دینےکا فیصلہ

الطاف ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں، مکمل دستاویزات جمع کرائیں، مزید ایک ماہ کا وقت نہیں دے سکتے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت دو مارچ تک ملتوی کر دی۔

14 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بلاول کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک دو رکنی الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

فاروق نائیک نےموقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمشن کے پاس ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی جانچ ہڑتال کا اختیار نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اثاثوں سے متعلق ارکان اسمبلی سے وضاحت مانگ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں