پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان برف نہ پگھل سکی

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان برف نہ پگھل سکی

لاہور: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے درمیان برف نہ پگھل سکی۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اختلافات کا معاملہ برقرار ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود ںے چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی تفصیلات سے حکومتی کمیٹی و دیگر اراکین کو آگاہ کر دیا۔ شفقت محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو مسلم لیگ ق کے مؤقف سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے تحفظات پر جمعرات کو حکومتی اراکین اسلام اباد میں مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔

پنجاب کے معاملات پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی تفصیلات بیان کرے گی اور حکومتی جماعت کے اراکین اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر کوئی حتمی لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن موجودگی سے مشروط

ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کی متفقہ رائے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائی گی اور وزیر اعظم ہی اتحادیوں کے معاملات پر حکومتی کمیٹی کے مشوروں پر کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں