بیبر نے جذباتی استحصال کا نشانہ بنایا، سلینا

بیبر نے جذباتی استحصال کا نشانہ بنایا، سلینا

امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے انکشاف کیا ہےکہ سابق بوائے فرینڈ پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے ان کا جذباتی استحصال کیا۔

ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے اور بیبر سے متعلق اس قسم کے انکشاف کیا ہو، اس سے قبل وہ صرف تعلقات میں پیش آئی تلخیوں پر بات کرتی رہی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلینا گومز نے بتایا کہ جب جسٹن بیبر ان کا جذباتی استحصال کر رہے تھے تو اس وقت وہ خود بھی یہ سمجھنے سے قاصر تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

سلینا گومز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیبر انہیں اور ان کی پسند و ناپسند کو غیراہم سمجھتے ہوئے ان پر اپنی مرضی مسلط کرتے تھے۔

بیبر نے جذباتی استحصال کا نشانہ بنایا، سلینا

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ نے بتایا کہ جسٹن بیبر کا رویہ طاقت کے بل پر قابو میں رکھنے جیسا تھا تاہم وہ اس وقت یہ سب سمجھ نہیں پا رہی تھیں۔

سلینا گومز نے اعتراف کیا کہ اس رویے کی وجہ سے ذہنی الجھن اور دباؤ کا شکار بھی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ 2012 میں سلینا گومز اور جسٹن بیبر کے درمیان تعلقات استوار ہوئے تھے، یہ اس وقت کی بات ہے جب دونوں کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔

2017 تک دونوں کے تعلقات میں سب نارمل تھا مگر اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر دونوں گلوکاروں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں