لاہور: چین سے براہ راست پروازوں کا آغاز چھ فروری سے ہوگا

لاہور: چین سے براہ راست پروازوں کا آغاز چھ فروری سے ہوگا

لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور کے لیے بھی چین سے براہ راست پروازوں کا آغاز چھ فروری سے ہو جائے گا۔

اسلام آباد: چین سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی

ہم نیوز کے مطابق چین کے شہر آرمچی سے لاہور کے لیے پہلی پرواز سی زیڈ-6017 روانہ ہو کرجمعرات کی صبح آٹھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔

اس ضمن میں اننتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ چین سے آنے والی چائینہ ساؤدرن ایئر کی پرواز بے نمبر 10 پر پارک ہوگی جب کہ بے نمبر 11 کو احتیاطی تدابیر کے طورپر خالی رکھا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کی آمد کے موقع پر سینئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی۔

اسلام آباد: بیجنگ سے آنے والی فلائٹ میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

سول ایوی ایشن کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ مسافروں کی باقاعدہ تھرمل اسکیننگ کی جائے گی جس کے لیے تمام تر ضروری اور حفاظتی انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

تین فروری کو چین سے آنے والی تین مختلف پروازوں کے ذریعے کل 248 مسافر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔ شہر قائد میں بھی گزشتہ روز چین سے مسافروں کی بڑی تعداد پہنچی تھی۔


متعلقہ خبریں