مقامی کمپنی نے مناسب قیمت پر 800 سی سی گاڑی متعارف کرادی


لاہور: پاکستان میں پرنس پرل کے نام سے 800 سی سی ہیچ بیک گاڑی پرنس پرل متعارف کروادی گئی ہے جس کی قیمت دس لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

ریگل آٹو موبائلز انڈسٹریز لمیٹڈ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب کے دوران گاڑی کی رونمائی کی گئی۔

یہ گاڑی یکم فروری سے چھ مختلف رنگوں میں پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ایک مقامی کمپنی کی جانب سے اس طرح کے فیچرز کے ساتھ مناسب قیمت پر گاڑی فراہم کرنا خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: الیکٹرک گاڑی پاکستان میں کتنے کی ملے گی؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر طیب نصیر نے کہا کہ ہم نے 400 سے 500 پرنس پرل تیار کرلی ہیں۔

انہوں نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کی مونوپلی کو توڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اس پراجیکٹ پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے نہ صرف پاکستان کو بہتری گاڑیاں ملیں گی بلکہ نوکریاں پیدا ہوں گی اور پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، ملٹی میڈیا سسٹم جیسے جدید فیچرز موجود ہیں جبکہ اس کی تین سالہ یا 60 ہزار کلو میٹر تک کی وارنٹی بھی ہے۔

پرل پرنس کی قیمت دس لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں