کوئٹہ: گیس لیکِج کے باعث دھماکہ، دو بچے جاں بحق


کوئٹہ میں گیس لیکج کی باعث دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور ایک خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس لائن کالونی میں آج صبح ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر برن وارڈ بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی اور بتایا گیا ہے کہ گیس کم پریشر کی وجہ سے رات کو کمرے میں گیس بھرگئی، آج صبح جب ہیٹر جلانے کی کوشش کی گئی تو دھماکہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کے باعث ماہ جنوری میں 13 دھماکے ہوئے ہیں جس میں 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں