ماہرہ خان سر درد کا شکار، علاج کیلئے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

ماہرہ خان سر درد کا شکار، علاج کیلئے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ دو دنوں سے سر درد کا شکار ہیں اور اس کے علاج کیلئے انہوں نے مداحوں سے مشورہ بھی مانگ لیا ہے۔

ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ مسلسل دو دنوں سے سر درد کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں اور دوائیاں بھی ان پر اثر نہیں کر رہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ 4 سے 6 گھنٹے کے وقفے سے دوائیاں لے رہی ہیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہو رہا۔

ماہرہ نے مداحوں سے پوچھا کہ دیسی نسخہ یا کوئی بھی حل بتائیں تاکہ انہیں اس درد سے نجات مل جائے۔

اداکارہ کی ٹویٹ کے جواب میں مداحوں نے ان کو صحتیابی کی دعائیں دیں اور ساتھ ہی ان سے نسخے بھی شیئر کیے۔


متعلقہ خبریں