نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوادی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب کو بھیجی جانے والی میڈیکل رپورٹس میں تمام حالیہ ٹیسٹس اور ڈاکٹروں کی جانب سے کی جانے والی تشخیص موجود ہیں۔

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیا

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ہے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریری طور پر میاں نواز شریف کی صحت کے متعلق تمام تفصیلات مانگی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف طبی معائنہ کروانے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر جب ذرائع ابلاغ نے ڈاکٹر عدنان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں ںے کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف انکار کردیا۔

‘پرویز الہٰی کو شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کر چکے ہیں’

ڈاکٹر عدنان کا ذرائع ابلاغ کو جواب تھا کہ اگر میاں صاحب کی صحت کے حوالے سے کوئی تازہ اپ ڈیٹ ہوگی تو وہ از خود بتادیں گے۔


متعلقہ خبریں