سکھر: سکھر میں صالح پٹ کے علاقے 71 آرڈی میں مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے آنے جانے والی گاڑیوں سے لوٹ مار کے دوران مزاہمت پر فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 40 سالہ کار سوار ممتاز کوری پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور کے قابو سے نکل کر نہر میں گر گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نہر میں گرنے والی کار نکال لی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کی تلاش میں پولیس پارٹیاں روانہ کردی گئی ہیں۔