اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں 111 روپے فی سیلنڈر کمی کا اعلان کردیا۔
ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے فروری کیلئے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا نے فروری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 1680.21 روپے مقرر کر دی۔
جنوری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے تھی۔
یہ پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز
گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوادی جس میں پٹرول چھ پیسے سستا جبکہ ڈیزل دو روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے جبکہ مٹی کا تیل 66 پسیے فی لیٹر سستا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا اور ان کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔