چین میں مقیم پاکستانی طلبہ ہمارے بچوں کی طرح ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں داخلے کے تمام مقامات پر تھرمو اسکینرز اور تھر مو گنز مہیا کردی گئی ہیں۔

کورونا وائرس: پاکسانی طالبعلم نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

ہم نیوزکے مطابق انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں ںے کہا ہے کہ اس بات کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جارہا ہے کہ ملک میں آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ لازمی طور پر ہو۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے ممکنہ کیسسز سے نمٹنے کے لیے تمام بڑے اسپتالوں میں ایس او پیز اور پروٹوکول طے کیے جارہے ہیں۔

چین میں موجود پاکستانی طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق

معاون خصوصی برائے صحت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اور وزیراعظم عمران خان اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ چین میں مقیم تمام پاکستانی خصوصا طلبہ ہمارے بچوں کی طرح ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا کہ وہ چین کے سفارتخانے اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام درپیش صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ہمارے بچوں کے خیال کو یقینی بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں