کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے آفیشل ترانہ ’’تیار ہیں‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔
پی ایس ایل فائیو کا ترانہ معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، پاپ سنگر ہارون اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔ جس کے ہدایت کار معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان ہیں۔
ترانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جلوہ گرہیں۔ ترانے میں تمام صوبوں کی ثقافت اور کرکٹ جنون کی عکاسی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گلوکار و اداکار فواد خان نے گایا تھا جس کے بول تھے ’’یہ کھیل دیوانوں کا‘‘ جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے مابین میچز ہونے چاہئیں، علی نقوی
’’تیار ہیں‘‘ کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔