رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

گلوکاری چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

حال ہی میں معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلام کی تعلیمات پر عمل اور ان کی ترویج کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے مداحوں سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ میں عمرے کے بارے میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس پہ مجھے فخر ہے۔

سابق گلوکارہ نے مزید لکھا کہ میں اپنی تمام تر انا اور خود پسندی کو ایک طرف رکھتے ہوئے مکہ آ گئی ہوں اور اس سے زیادہ خوشی مجھے اب کہیں نہیں مل سکتی۔

رابی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں مصور ہوں، پینٹنگ بھی بناتی ہوں اور تصاویر بھی مگر میں نے پوری دنیا میں خانہ کعبہ سے خوبصورت کوئی جگہ نہیں دیکھی۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں یہاں اللہ کی مہمان ہوں اس لیے مجھے یہاں ہر طرف وہی دِکھتا ہے، مجھت گھر والے یاد آتے ہیں نہ گھر، یاد ہے تو بس اتنا کہ میں اپنے خالق کے سامنے کھڑی ہوں۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مداحین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رابی پیرزادہ کو ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں