سکرامنٹو: ریٹائرڈ این بی اے کھلاڑی کوبی برائینٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا برائینٹ کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کوبی اپنی بیٹی سمیت نو افراد کے ہمراہ نجی ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ بھڑکی جب وہ کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے جن میں نجی کالج کے بیس بال کوچ، ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل ہیں۔
لاس اینجلس کاؤنٹی حکام نے بتایا ہے کہ لاشوں کو تلاش کرنے میں کئی دن کا وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہیلی کاپٹر ایک کھردرے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کے نیچے گرنے سے پہلے انجن کی زوردار آواز سنی گئی تھی تاہم حادثے میں زمین پر موجود آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
اس افسوسناک حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ملی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔
کوبی برائینٹ کے کریئر پر ایک نظر
باسکٹ بال لیجنڈ 17 سال کی کم عمر میں ہائی اسکول سے این بی اے سرکٹ میں داخل ہوئے۔ سال 2001 میں وہ ونیسہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے، ان کی چار بیٹیاں ہیں۔
سال 2008 میں برائینٹ کو این بی اے (نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن) کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے پاس این بی اے میں دو بار بہترین اسکورنگ کرنے کا اعزاز بھی موجود ہے۔
کوبی دو مرتبہ اولمپک چیمپئین جبکہ پانچ مرتبہ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیمپئین بنے۔
لیکرز لیجنڈ نے اپنے پورے 20 سالہ کرئیر کے دوران لاس اینجلس لیکرز کی جانب سے ہی کھیلا جس کے بعد وہ اپریل 2016 میں ریٹائر ہو گئے۔
کوبی نے پانچ منٹ پر مشتمل بہترین شارٹ اینیمیٹڈ فلم “ڈیئر باسکٹ بال” پر آسکر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ یہ فلم ان کی جانب سے سال 2015 میں کھیل کے لیے لکھے گئے ایک خط پر مبنی تھی۔
دنیا بھر میں سوگ کا سماء
لیجنڈ کھلاڑی کی موت کی خبر نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں موجود باسکٹ بال کے مداحوں کو رنجیدہ کر دیا، مداحوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔ ان کی موت کی خبر پر نامور شخصیات کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے تعزیت کی اور کوبی برائنیٹ کی ہلاکت کو افسوسناک خبر قرار دیا۔
Kobe Bryant, despite being one of the truly great basketball players of all time, was just getting started in life. He loved his family so much, and had such strong passion for the future. The loss of his beautiful daughter, Gianna, makes this moment even more devastating….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 26, 2020
سابق امریکی صدر براک اوبامہ کی جانب سے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Kobe was a legend on the court and just getting started in what would have been just as meaningful a second act. To lose Gianna is even more heartbreaking to us as parents. Michelle and I send love and prayers to Vanessa and the entire Bryant family on an unthinkable day.
— Barack Obama (@BarackObama) January 26, 2020
معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر کی گئی اپنی پوسٹ میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوبی نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا اور ان کو پمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کوبی برائینٹ کی موت کی خبر نے ان کے پاکستانی مداحوں کو بھی سگوار کر دیا۔
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے جزبات کا اظہار کیا
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) January 27, 2020
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا ان کے رول ماڈل کی موت ان کے لیے اتنی تکلیف دہ ثابت ہو گی۔
The greatest of all time. I didn’t think it was possible to feel about the passing of someone who was not related, wasn’t even from my country, didn’t share the religion. I found him and the sport of basketball when I was at the lowest of my lows (cont.) pic.twitter.com/gSae9TcA6g
— Haseeb Ahsan. (@Kobeism) January 27, 2020
کوبی برائنیٹ کی موت کی اطلاع سننے کے بعد امریکہ بھر میں باسکٹ بال کے مقابلوں کے دوران کوبی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چند لمحوں کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔
لاس اینجلس کے لینکر اسٹیڈیم میں گریمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران برائنیٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔